۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سید عبد الله غریفی بحرین

حوزہ / بحرینی عالم دین آیت اللہ سید عبداللہ غریفی نے کہا: حکومتیں اپنے کئے جانے والے اقدامات سے عیدوں کو خوشی یا غم میں تبدیل کرنے کی قدرت رکھتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بحرینی عالم دین آیت اللہ سید عبداللہ غریفی نے بحرین کے علاقے القفول میں مسجد امام صادق (ع) میں اپنے خطاب کے دوران کہا: حکومتیں اپنے کئے جانے والے اقدامات سے عیدوں کو خوشی یا غم میں تبدیل کرنے کی قدرت رکھتی ہیں۔

آیت اللہ ظریفی نے مزید کہا: گذشتہ عید الفطر وہ پہلی اور بڑی خوشی تھی جس میں کئی خاندانوں نے طویل عرصہ کے بعد اپنے پیاروں کو گلے لگایا اور دوسری خوشی عید قربان ہے جس میں دلوں میں خوشی کی تڑپ موجود ہے۔

انہوں نے کہا: عیدوں ے بڑی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں، جن میں سے کچھ پوری بھی ہو سکتی ہیں یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان میں امیدیں ہی دم توڑ جائیں۔

اس بحرینی عالم دین نے کہا: یہ عیدیں تب ہی قیمتی اور باارزش ہوتی ہیں جب ان میں خوشیاں تازہ ہو جاتی ہیں اور غم ختم ہو جاتے ہیں لیکن اگر بات اس کے برعکس ہو تو عیدوں کی موجودگی اور عدم موجودگی ایک جیسی ہوتی ہے۔

انہوں نے حکومت سے بے گناہ زندانیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: ہم بحرینی قیدیوں کی رہائی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاکہ لوگ ان خوشیوں میں اپنوں کے ساتھ ہوں اور ان اعیاد میں حقیقی خوشی منا سکیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .